Type Here to Get Search Results !

Editorial

اداریہ

 موت کہتے ہیں جس کو اے ساغرؔ 

زندگی کی کوئی کَڑی ہوگی 

                جولائی کے مہینہ نے اردو ادب کو جو چند درخشاں ستارے بخشے ہیں ان میں سے ایک عظیم شاعر ساغر صدیقی ہیں النساء کا خصوصی گوشہ ان کے نام کیا گیا ہے۔۔  ساغر صدیقی ہمارے معاشرے کی ناقدری کی ایک زندہ مثال ہیں ۔ساغر کو بطور شاعر وہ پذیرائی تو نہیں ملی جس کے وہ حقدار تھے معاشرے نے بطور انسان بھی ان سے جینے کا حق چھین لیا اور یہ کرب ان کی شاعری کے ہر لفظ سے جھلکتا ہے۔ 

                اس خصوصی گوشہ میں ہماری خواتین قلم کاروں نے ساغر کے حالات زندگی اور ان کے فن پر خوبصورتی سے اظہارِ خیال کیا ۔۔امید ہے جولائی اگست کی بارشوں میں ساغر صدیقی کے منتخب کلام سے مزین گوشہ اپ کے ادبی ذوق کی تسکین کا باعث ہوگا ۔


دَستکیں دے رہی ہے پلکوں پر 

کوئی برسات کی جَھڑی ہوگی


تبسم حجازی

مدیرہ ــ’’جریدہ النسأ‘‘

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.